ڈرون حملے امریکی غلامی کا نتیجہ ہیں، سمیع الحق
Sunday, 01 December 2013 20:41
مولانا سمیع الحق کہتےہیں ڈرون حملوں کیخلاف پارلیمینٹ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیاجائے، حملے امریکی غلامی کا نتیجہ ہیں سرحدوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لاہورمیں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف نیلاگنبد سے مسجد شہدا تک ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مسجد شہدا پرجلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا امریکی غلامی کے نتیجے میں ڈرون حملے ہورہے ہیں ڈرون اورخودکش حملے اس وقت ختم ہوں گےجب ہم امریکی جنگ سے باہرنکلیں گے۔ ان کاکہناتھاسرحدوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ساٹ مولانا سمیع الحق حافظ سعید کاکہناتھاملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، سب ایک ہوجائیں توضمانت دیتاہوں ڈرون حملے بند ہوجائیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کےجلسے سے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل،،آزاد کشمیر کے سابق صدرسردار عتیق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
News Source: ARY News
No comments:
Post a Comment