Contact Us

Sunday, 1 December 2013

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج، دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی


تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج، دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی







Sunday, 01 December 2013 22:12

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کرگیا ،مظاہرین اور سیکیورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ میں سیاسی بحران سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے حکومتی پالیسیوں سے تنگ ہزاروں کی تعداد میں شہری حکومت کیخلاف آٹھویں روز بھی سڑکوں پرموجود ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کی جانب احتجاجی مارچ کیا اور کئی ٹی وی چینلز کی عمارتوں پر قبضہ کرلیا جہاں سے حکومت مخالف رہنماؤں کی تقاریر نشرکرنے سمیت عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔ بنکاک میں کئی مقامات پر مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم بھی دیکھنے میں آیا جس میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی معاملات وزیراعظم کے بھائی اور جلاوطن رہنما تک سن شنواترا چلارہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment