نیپرا کا بجلی صارفین کیلئے 34 ارب روپے ریلیف کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
9:50:20 PM اتوار, 1 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ اسلام آباد : نیپرا نے عوام کو بجلی کے بلوں میں 34 ارب روپے کا ریلیف دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریلیف مئی 2012ء سے مئی 2013ء تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے 86 پیسے، اگست 58 اور اکتوبر کیلئے 70 پیسے کا ریلیف دیا گیا ہے، عوام کو نومبر کیلئے85، دسمبر 51، جنوری 2013 کیلئے 87 پیسے ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری 2013ء کیلئے 42 پیسے اور مارچ کیلئے 2روپے 39 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا ہے جبکہ اپریل کے مہینے میں 2 روپے 52 پیسے اور مئی کیلئے 93 پیسے کا ریلیف بھی عوام کو ملے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین کو جولائی، اگست 2012ء کے مہینوں کا ریلیف دسمبر 2013ء کے بلوں میں اور اکتوبر و نومبر 2012ء کے مہینوں کا ریلیف جنوری 2014ء کے بلوں میں دیا جائے گا جبکہ فروری 2014ء میں دسمبر 2012ء اور جنوری 2013ء کے بلوں کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2013ء کا ریلیف مارچ 2014، اپریل 2013ء کے مہینے کا ریلیف اپریل 2014ء اور مئی 2013ء کے مہینے کا ریلیف مئی 2014ء کے مہینے میں ملے گا۔ نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے تحت ریلیف کا اطلاق کے ای ایس سی صارفین پر نہیں ہوگا۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment