پاک بھارت مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، سارک عہدیدار افتخارعلی ملک
Saturday, 07 December 2013 12:07
سارک چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صد رافتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں مضبو ط تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی کا آغاز کرے ، جس کا اولین نکتہ تجارتی حجم میں اضافہ ہونا چاہئے- بھارت کے دورے کے دوران ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ہندوستان دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے کیونکہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم پچاس ارب ڈالر تک پہچایا جاسکتا ہے، جس سے جنوبی ایشیائی کے تمام ممالک میں غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات کی بحالی کے ساتھ ہی پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کردے گا ، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت تین ارب ڈالر سے بڑھ کر دس ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی- ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے- پاک انڈیا چیمبرا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس امنیر نے کہا کہ ہندوستان پاکستانی تاجروں کے لئے ویزے کی شرائط میں نرمی پیدا کرے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔
News Source: ARY News
No comments:
Post a Comment