امریکا اور یورپ سرد موسم اور طوفان کی لپیٹ میں،زندگی مفلوج
Saturday, 07 December 2013 10:35
امریکا اور یورپ کے بہت سے ممالک سرد موسم اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں، شمالی یورپ کے ملکوں میں سردی اور طوفان سے نو جبکہ امریکا میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جرمنی، ہالینڈ اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک میں شدید سردی اور طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا, اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں اونچی لہروں کے خدشے کے باعث برطانیہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب دس ہزار مکانات خالی کرالئے ہیں۔ آئرلینڈ، پولینڈ، سوئیڈن میں طوفانی ہواوٴں سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، شمالی جرمنی میں ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے ٹرین اور ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ ہیمبرگ ایئرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، امریکا میں بھی سرد برفانی موسم نے نظام زندگی مفلوج کردیا، سب سے زیادہ برفباری ریاست ٹیکساس، میکسیکو اور اوہائیو میں ہوئی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، سردی کے باعث اب تک ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی شدت مزید چند دنوں تک جاری رہےگی۔
News Source: ARY News
No comments:
Post a Comment