Contact Us

Friday, 6 December 2013

شعیہ سنی عقائد کے برخلاف ضابطہ اخلاق نا منظور،شیعہ کانفرنس


شعیہ سنی عقائد کے برخلاف ضابطہ اخلاق نا منظور،شیعہ کانفرنس







Friday, 06 December 2013 22:39

لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کےزیراہتمام آل پارٹیزشیعہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق کسی طور منظور نہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کےزیراہتمام آل پارٹیزشیعہ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں چہلم کےجلوس اورمرکزی جلوس میں بھرپورطریقہ سےشرکت کی جائے۔ سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی ضابطہ اخلاق تسلیم نہیں کریں گے جس میں شیعہ سنی عقائدکا خیال نہ رکھا گیا ہو، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیعہ سنی عوام ملکرعیدمیلاد النبی کی محافل کاانعقاد اورریلیاں نکالیں گے ۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment