ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ محمد سجاد اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
2013-12-06 T 17:38:53 GMT
لیٹویا عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ لیٹویا میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن محمد آصف اور عمران ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کے آخری کیوئسٹ شاہد آفتاب اپنے میچ کے منتظر ہیں۔
News Source: Express News
No comments:
Post a Comment