Contact Us

Friday, 6 December 2013

سندھ گورنمنٹ بلدیاتی الیکشن آگے بڑھانے کیلئے سرگرم


سندھ گورنمنٹ بلدیاتی الیکشن آگے بڑھانے کیلئے سرگرم







Friday, 06 December 2013 22:28

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں مزید توسیع کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات معمہ بن گئے سندھ حکومت اٹھارہ جنوری کو بھی الیکشن کے لیے تیار نہیں تاریخ میں مزید توسیع کے لیے سندھ کابینہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر کیا سوچا گیا اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرایع کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات مارچ تک ملتوی کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کابینہ کے اجلاس میں وزرا کی متضاد سفارشات سامنے آئیں بیشتر وزرا بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کے حامی نظر آئے چند وزرا نے اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی حمایت کی۔ بالاآخر فیصلہ یہ ہوا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کو چیلنج کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنادی جائے کمیٹی میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں ۔ سندھ کابینہ کا آئندہ اجلاس پیر کو ہوگا جس میں تین رکنی کمیٹی سفارشات پیش کرے گی ذرائع کا کہنا ہے سندھ حکومت یہ بھی غور کر رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے چیلنج کیاجاسکتا ہے یا نہیں۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment