Contact Us

Monday, 2 December 2013

بلوچستان کےبلدیاتی انتخابات بیلٹ پیپرزکی چھپائی مکمل، چودہ اضلاع میں بیلٹ پیپرز پہنچ گئے


بلوچستان کےبلدیاتی انتخابات بیلٹ پیپرزکی چھپائی مکمل، چودہ اضلاع میں بیلٹ پیپرز پہنچ گئے







1:54:17 AM پیر, 2 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ کوئٹہ : بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے صوبے کے چودہ اضلاع کو بیلٹ پیپرز پہنچادیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید کے مطابق بلوچستان میں سات دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 65 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مکمل کرلیا گیا ہے تاہم بیلٹ پیپرز کوئٹہ پہنچنے میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ژوب، شیرانی، جعفرآباد، نصیرآباد ، گوادر، چاغی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور بارکھان سمیت بلوچستان کے چودہ اضلاع میں بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کو آج ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی جائے گی۔ پنجگور، واشک اور خاران میں تین دسمبر کو بیلٹ پیپرز پہنچائے جائیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور انتخابی عمل بروقت مکمل ہوگا۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment