Contact Us

Monday, 2 December 2013

سندھ میں جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں؛ شرجیل میمن


سندھ میں جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں؛ شرجیل میمن







02-12-2013 02:01 AM

کراچی…سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید وقت مانگ لیا، صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کہتے ہیں انتخابات مارچ میں ہوں تو بہتر ہے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، شفاف انتخابات کے لیے مزید وقت درکار ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے مہینے میں کرائے جائیں اور ملک بھر میں ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات ہوں تو بہتر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان میں جلدبازی نہ کی جائے اور انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کو لازمی قراردیا جائے۔

News Source: Geo News

No comments:

Post a Comment