نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کی زمینوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد
02-12-2013 02:08 AM
اسلام آباد… قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ کے حکم پر نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کی زمینوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کردی جبکہ نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن نے نیب کو سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد سے روکنے کے لیے روڑے اٹکانا شروع کردیے ہیں۔ جیو نیوز کوحاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق نیب راولپنڈی نے غیر قانونی طور پر نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کے الاٹ شدہ پلاٹوں کیخلاف ایکشن شروع کردیا ہے اور ان 156الاٹیوں کوطلب کرلیا گیا ہے جنھوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹ حاصل کیے۔ ان افراد میں 45 سابق انسپکٹر جنرل پولیس، 13 سابق ڈی آئی جیز اور تین سابق ایس پیز بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کو پانچ دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنے بیانات قلمبند کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری طرف نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن نے نیب راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں فاوٴنڈیشن کی زمین کی خریدوفروخت روکنے کے حکم پر عملدرآمد کو نیب کے دائرہ کار کے خلاف قرار دیا ہے۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment