نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 4 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی
02-12-2013 02:12 AM
نیویارک…نیویارک سٹی میں میٹرو ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ نیویارک کے علاقے برونکس میں دریائے ہڈسن کے نزدیک میٹرو ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ علی الصبح پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment