Contact Us

Wednesday 11 December 2013

راجہ زاہدامریکن مسلم ڈیموکریٹک ''کاکس ''کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر


راجہ زاہدامریکن مسلم ڈیموکریٹک ''کاکس ''کے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر







11-12-2013 05:54 PM

واشنگٹن … ڈیموکریٹک پارٹی کی ذیلی تنظیم امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے پریس ریلیز کے مطابق امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس نے امریکہ کے معروف جرنلسٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ کو امریکن کاکس کیلئے میڈیا کنسلٹنٹ نامزد کر دیا ہے۔ جرنلسٹ و کالم نگار راجہ زاہد اختر خانزادہ 2000ء کی دہائی میں امریکن ویزہ لاٹری کے ذریعے پاکستان سے امریکہ آئے اس طرح وہ 2005ء میں امریکی شہری بنے تو انہوں نے اُس وقت سے ہی ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور کمیونٹی سطح پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے پاکستان کی یونیورسٹی آف سندھ (جامشورو) سے 3 مختلف مضامین میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جن میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن‘ ماسٹر آف پولیٹیکل سائنس‘ ماسٹر آف سوشیالوجی شامل ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان سے ہی ہومیو پیتھک میڈیکل سائنس کے شعبہ میں ڈگری حاصل کی اور امریکن الٹرنیٹو میڈیکل ایسوسی ایشن امیکہ کی جانب سے بحیثیت الٹرنیٹو میڈیکل پریکٹیشنر بورڈ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جبکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بھی ماسٹر آف سوشل ورک کے پروگرام میں بھی زیرتعلیم رہے۔ راجہ زاہد اختر 1980ء سے صحافت کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ پاکستان میں بھی وہ معروف قومی اور علاقائی اخبارات سے وابستہ رہے جبکہ 15 سال پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ پاکستان میں جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے خلاف انہوں نے اپنی نوکری سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا اور امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ امریکہ میں بھی وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں جبکہ امریکہ سے شائع ہونے والے 3 کمیونٹی بیس اخبارات کے مدیر بھی ہیں جبکہ ان اخبارات میں ان کا سیاسی کالم کئی سال سے ہر ہفتہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ امریکن مسلم ڈیموکریٹک کے صدر سید فیاض حسن اور ریاست ٹیکساس کے صدر آفتاب صدیقی نے راجہ زاہد کی جانب سے میڈیا کنسلٹنٹ مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ان کی تقرری سے مسلمانوں کی ڈیموکریٹک پارٹی میں نمائندہ تنظیم اور مسلمان کمیونٹی کو بھرپور فائدہ حاصل ہو گا۔ راجہ زاہد اختر خانزادہ 21 سال قبل ڈاکٹر نسرین کے ساتھ رشتہٴ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے 2 صاحبزادے راجہ راحیل اختر خانزادہ‘ راجہ غالب اختر خانزادہ اور ایک صاحبزادی ماہم ناز خانزادہ ہیں۔ امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے شریک چیئرمین سید فیاض حسن (آرلنگٹن) اور ثروت حسین (سین انٹونیو) نے راجہ زاہد اختر کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے اور ان کو میڈیا کنسلٹنٹ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان کے پیشہ ورانہ تجربہ سے مسلمانوں کی ڈیموکریٹک پارٹی میں نمائندہ تنظیم اور مسلمان کمیونٹی کو بھرپور فائدہ حاصل ہو گا۔

News Source: Geo News

No comments:

Post a Comment