ڈیلس گلوکارعلی پرویز مہدی کی والدہ انتقال کرگئیں
11-12-2013 05:54 PM
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خان زادہ…ڈیلس میں معروف میوزیکل بینڈ کے روح رواں موسیقار اور گلوکار علی پرویز مہدی کی والدہ رئیسہ پرویز کے انتقال پر ڈیلس میں مقیم تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے علی پرویز مہدی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر سلیمان امریکن مسلم ڈیموکریٹک کاکس امریکا کے شریک چےئرمین سید فیاض حسن، ساوٴتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر ڈاکٹر قیصد عباس، بورڈ آف ڈائریکٹر ز راجہ زاہد خانزادہ، امیرعلی مکھانی، اپنا نارتھ ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر داوٴد ناصر، پاکستان مسلم لیگ ن ڈیلس کے کوآرڈینیٹر سراج بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی ڈیلس کے جنرل سیکریٹری عکرمہ خان، صحافیوں شاہ عالم صدیقی، سعید قریشی اور دیگر نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں گلوکار علی پرویز مہدی نے ان کی والدہ کے انتقال پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مرحومہ رئیسہ پاکستان کے معروف غزل گائیک پرویز مہدی کی اہلیہ تھیں جبکہ ان کے صاحبزادے علی پرویز مہدی ڈیلس میں اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں جو ایک معروف میوزیکل بینڈ چلارہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو زندگی کے ہر موڑ پر یاد کریں گے۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment