Contact Us

Friday, 6 December 2013

حج کرپشن کیس حاجیوں کو پانچ ہزار رپے واپس کرنے کاحکم


حج کرپشن کیس حاجیوں کو پانچ ہزار رپے واپس کرنے کاحکم







Friday, 06 December 2013 22:21

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کا فیصلہ بھی سنادیا۔۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ دوہزار دس میں حاجیوں کو لوٹا گیااور ملک کی بدنامی ہوئی۔ ہر حاجی کو پانچ ہزار روپے واپس کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کے فیصلے میں ایف آئی اے کو تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاست دانوں اور بااثر افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا فیصلے میں کہا گیا ہے کرپشن سے نہ صرف حاجیوں کو لوٹا گیا بلکہ ملک کا نام بھی بدنام ہوا۔ ہر حاجی سے اضافی پانچ ہزاروصول کرنے والے حج ٹور آپریٹر سے رقم واپس لی جائے ایف آئی اے جائزہ لےحاجیوں سےلی گئی اضافی رقم واپس دی گئی یا نہیں فیصلے میں کہا گیا ہے حکومت حاجیوں کی رہائش اور کھانے پینے کے مناسب انتظامات کرے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسی بد مزگی نہ ہو جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فیصلہ چیف جسٹس نے خود پڑھ کر سنایا۔ حج ٹورآپریٹرز نے حاجیوں سے تقریباً بیالیس کروڑ روپے وصول کیے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment