جاپان مو بائل فون کو زمین پر گرنے کے باوجود محفوظ رکھنے والا آلہ تیار
06-12-2013 10:25 PM
ٹوکیو…مو بائل مہنگا ہو یا سستا جب زمین پر گرتا ہے تو اس کی اسکرین پر پڑنے والی خراش کو دیکھ کر نا صرف افسوس ہو تا ہے بلکہ ڈبل خرچہ بھی ہو جاتا ہے۔کروڑوں لو گوں کی اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے ایک جاپانی کمپنی نے مو بائل فون کیلئے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جسے مو بائل کے کور کے طور پر استعما ل کیا جاسکتا ہے۔اس کور ڈیوائس میں جدید سینسرز کے ساتھ چھ ائیر بیگ بھی نصب ہیں جو زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی ہوا میں کھل کر مو بائل کو ایسے محفوظ کر تے ہیں کہ جیسے وہ کسی سخت فرش کے بجائے نرم وملائم تکیے کے اوپر گرا ہو۔کئی تجربات کر کے اس کور کو موبائل فون کیلئے ہر لحاظ سے کار آمد بنایا گیا ہے لیکن لاتعداد خصوصیات کے باوجود اسے فی لحال فروخت کیلئے پیش نہیں کیا گیا ۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment