دبئی میں ستاروں کی چکمگ میں بین الاقوامی فلمی میلے کاآغاز
12:53:25 PM ہفتہ, 7 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ دبئی : دبئی میں دسویں بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز ہوگیا، چودہ دسمبر تک جاری رہنے والے اس رنگارنگ میلے میں ایک سو ستر سے زائد فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ صحرائی شہر میں ریڈ کارپیٹ تقریب بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے آغاز کے لئے سجائی گئی، آٹھ روزہ ایونٹ میں ایک سو ستر سے زائد شارٹ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ اگرچہ بالی ووڈ جرمن اور امریکی فلمیں بھی بین الاقوامی فلمی میلے کا حصہ ہونگی، لیکن مرکز نگاہ عرب دنیا کا تخلقیقی فن ہی ہوگا۔ شام میں مسلح بغاوت، فلسطین میں زمینی تنازعہ پر گرتی لاشیں، مصر میں حکومت کی تبدیلی کے لئے جلتا ہوا تحریر سکوائر، سیاسی محاز آرائی، بادشاہت کا خاتمہ، حکومت کی تبدیلی، تمام سُلگتے موضوعات عرب فلموں کا موضوع بحث ہیں۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment