معروف ادیب انتظار حسین نے اپنی سالگرہ جیو کے ساتھ منائی
07-12-2013 01:00 PM
لاہور…افسانہ نگاری کے آسمان کے چکمتے دمکتے ستارے انتظارحسین نے زندگی کی90بہاریں دیکھ لیں، لیونگ لیجنڈکی خدمات کوبھرپورخراجِ تحسین اورسلام پیش کرنے کیلئے جیو نے ان کی سالگرہ کااہتمام کیا۔اس موقع پرانہوں نے ادب اور کلاسیکی ادب کے حوالے سے سحرانگیز گفتگو کی جیو نیوزاپنے قومی مشاہیرکوبھولتا نہیں، ادب کی بات ہو تو میرٹھ کے بلندشہرمیں آنکھ کھولنے والے انتظار حسین کامقام بہت بلندنظر آتاہے۔ اپنے اسلوب، بدلتے لہجوں اور خاص ترکیب کے باعث جداگانہ شناخت رکھنے والے انتظارحسین کی تحریروں کو پڑھ کر حیرت کا ایک ریلا سا آتا ہے۔ زندگی کی 90 بہاریں دیکھنے والے لیونگ لیجنڈ کو سلام پیش کرنے کیلئے جیونے ان سالگرہ کااہتمامکیا۔ان کیساتھ مل کر سالگرہ کاکیک کاٹا بھی اور انہیں کھلایا بھی،جس میں دنیا بھر میں بیٹھے اپنیناظرین کو بھی شریک کیا۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment