Contact Us

Saturday, 7 December 2013

بلدیاتی انتخاب بلوچستان میں چالیس امیدوار بلا مقابلہ کامیاب


بلدیاتی انتخاب بلوچستان میں چالیس امیدوار بلا مقابلہ کامیاب







Friday, 06 December 2013 23:53

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی، صوبے کے کئی حلقوں میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، صرف ضلع کیچ میں پچاس میں سے چالیس نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیج تیارہے جس کے لیے اٹھارہ ہزار امیدواروں میدان میں ہیں بلدیاتی انتخابات میں کئی حلقوں میں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکےہیں۔ صرف ضلع کیچ کی میونسپل کارپوریشن کی پچاس نشستیں ہیں جس میں سے چالیس پر امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں بلامقابلہ کامیاب امیدواروں میں سے بیشتر کا تعلق حکمراں جماعت نیشنل پارٹی سے ہے، لیکن نو نشستوں پر بی این پی عوامی کے امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس طرح ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کے چیئرمین میونسپل کارپوریشن منتخب ہونے کی توقع ہے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے یہ نتائج غیرسرکاری اور غیرحتمی ہیں۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment