لاہور سی این جی ، ایل پی جی کی مہنگائی کیخلاف رکشہ یونین کی ریلی
Friday, 06 December 2013 23:49
لاہور میں عوامی رکشہ یونین نے سی این جی، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹریفک پولیس کے رویئے کیخلاف ریلی نکالی اور دھرنا بھی دیا۔ لاہور میں رکشہ ڈرائیور سی این جی، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور پولیس رویئے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے مزنگ سے احتجاجی ریلی نکلی تو اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔ مظاہرین گنگارام اسپتال کے قریب پہنچے تو پولیس نے روک لیا لیکن ریلی کے شرکا تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھے اور سی سی پی او آفس تک جاپہنچےاور دھرنا دیدیا۔ رکشہ ڈرائیور مطالبات کی منظوری کیلئے کھمبوں پر چڑھنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ جب تک وزیر ٹرانسپورٹ یا سیکرٹری خود ان کے مطالبات نہیں سنتے، وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ رکشہ ڈرایئورز یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ دھرنے کے شرکاء نے نماز جمعہ اور نماز عصر بھی سڑک پر ادا کی۔
News Source: ARY News
No comments:
Post a Comment