امریکا 22 فٹ کا جنجر بریڈ ہاؤس ، پانچ افراد باآسانی رہ سکتے ہیں
06-12-2013 11:57 PM
ڈلاس…جنجر بر یڈ کھانے میں تو لذیذ ہو تی ہی ہے لیکن اب اس سے گھر بھی تعمیر کر نا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ہو گئے نا حیران، جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس میں ماہر افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے کر سمس کے تہوار کے موقع پر لو گوں کو کچھ نیا تحفہ دینے کی خاطر 22 فٹ بڑا جنجر بریڈ ہاؤس تعمیر کیا ہے۔صرف نام سے ہی نہیں بلکہ فن ِ تعمیر سے بھی ہوم سوئیٹ ہوم کہلوانے والے اس ہاؤس کی تیاری میں ایک ہزار8 سوپونڈ مکھن،7 ہزار2 سو انڈے، 7 ہزار2 سوپو نڈ میدہ اور3 ہزار پونڈ براؤن شوگر کا استعمال کیا گیا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر نے کے بعد اس ہاؤس کو عام لوگوں کیلئے بھی کھول دیا ہے۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment