Contact Us

Saturday, 7 December 2013

سپریم کورٹ کے حکم پر 14لاپتہ افراد عدالت میں پیش


سپریم کورٹ کے حکم پر 14لاپتہ افراد عدالت میں پیش







12:18:52 PM ہفتہ, 7 دسمبر 2013

اسلام آباد: وزارت دفاع نے عدالتی حکم پر ملنے والے 14لاپتہ افراد کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا ،پیش ہونے والے افراد میں ایک نو عمر لڑکا ،چار سے پانچ عمر رسیدہ اور باقی نوجوان ہیں۔ سخت سیکیورٹی کے حصار میں بازیاب ہونے والے چودہ لاپتہ افراد کو وزارت دفاع کے حکام نے سپریم کورٹ میں پیش کردیا اس موقع پر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کیسخت انتظامات کئے گء تھے،پیش کئے جانے والے افراد میں ایک میں نو عمر لڑکا،چار سے پانچ عمر رسیدہ افراد اور باقی نوجوان ہیں، سماعت شروع ہونے سے قبل بازیاب افراد کو کمرہ نمبر سات میں بٹھایا گیا جہاں سپریم کورٹ کے عملے نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کی،جس کے بعد بازیاب افراد کو عدالت کے کمرہ نمبر چھ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کے سامنے پیش کردیا گیا ،کمرہ نمبر چھ میں ان کیمرہ سماعت جاری ہے ،قائمقام سیکریٹری دفاع نے اس موقع پر میڈیا سے گزارش کی کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاپتہ افراد کی شناخت ظاہر نہ کی جائے ،انہوں نے بتایا کہ یاسین نامی شخص ہماریپاس ہیاورنہ کبھی تھا،انکا کہنا تھا کہ افغستان کے صوبے کنڑ میں جو لاپتہ افراد ہیں ان کو نہیں لا سکتے، صوبے کنڑسے لاپتہ افراد لا سکتے تو پہلے مولوی فضل اللہ کولاتے۔

News Source: CNBC Pakistan

No comments:

Post a Comment