چاہتی ہوں جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو، پریانکا
2013-12-06 T 19:19:54 GMT
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا کبھی کوئی افیئر اس لیے نہیں آیا کہ میں ایک پرائیویٹ پرسن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری 90فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جب کہ 10فیصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک لڑکی ہوں اور اپنی ذاتی زندگی کو پرسنل رکھنا میرا حق ہے انھوں نے کہا کہ شادی جب بھی کروں گی سب کو بتائوں گی انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست بھی ہو۔
News Source: Express News
No comments:
Post a Comment