کرینہ، سنجے لیلا کی فلم باجیراؤ مستانی میں کام کریں گی
2013-12-06 T 19:24:03 GMT
ممبئی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گلیوں کا رسیلارام لیلا‘‘بہت کامیاب جارہی ہے نے اپنے 14 سال پرانے منصوبے پردوبارہ کام شروع کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم باجی رائو مستانی میں کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کو مرکزی کرداروں میں لینگے۔ واضح رہے کہ فلم کی کہانی باجی رائو اور ان کی محبوبہ مستانی کی زندگی پر مبنی ہوگی اطلاعات کے مطابق فلمساز اس فلم میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کو مرکزی کردار میں لینا چاہتے تھے مگر ایسا نہین ہوسکا جس پر انھوں نے کرینہ اور شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
News Source: Express News
No comments:
Post a Comment