Contact Us

Wednesday, 11 December 2013

کراچی جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے ٹارگیٹڈ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے ٹارگیٹڈ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ







Wednesday, 11 December 2013 17:28

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے ٹارگیٹڈ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں قائم علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کررہے ہیں اگر اس فورس کو بلدیاتی الیکشن پر لگا دیں گے تو کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری عدلیہ کو بہت آگے لے کر گئے، تاہم وہ ان کے سوموٹوز پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment