Contact Us

Saturday, 7 December 2013

جنیلیا ڈیسوزا ’’جے ہو‘‘ میں سلمان کی بہن بنیں گی، فلم کا پہلا پوسٹر جاری


جنیلیا ڈیسوزا ’’جے ہو‘‘ میں سلمان کی بہن بنیں گی، فلم کا پہلا پوسٹر جاری







2013-12-06 T 19:30:49 GMT

ممبئی بالی ووڈ اداکارہ جینلیا ڈیسوزا سلمان خان کی فلم ’’جے ہو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔ جینلیا ڈی سوزا نے 2012ء میں اداکار رتیش دیش مکھ سے شادی کی تھی اور اسی سال اس کی فلم ’’تیرے نال لو ہوگیا‘‘ سینما گھروں کی زینت بنی۔ اس فلم میں ان کے شوہر نے ہیروکا کردار اداکیاتھا۔ اطلاعات کے مطابق فلم ’’جے ہو‘‘ میں ان کا رول مختصر مگر دلچسپ ہوگا۔ کہانی کے مطابق جینلیا فلم میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کریں گی۔ دوسری طرف فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیاہے۔ ’’پیپلزمین‘‘ کے نام سے جاری کیے جانے والے پوسٹر میں سپراسٹار کی تصویر شائع کی گئی ہے جس پر انسانی پتلے دکھائے گئے جب کہ سلمان خان کے چہرے پر دھبے بھی نظر آرہے ہیں جو کہ خون ار گرد کے ہوسکتے ہیںجب کہ فلم کا ٹریلر سلمان خان چندن تھیٹر میں جاری کریں گے۔ اس سلسلہ میں فلم کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ لوگ ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر تھیٹر میں موجود ہوں۔ اطلاعات کے مطابق ٹریلر کوپہلے 5دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا مگر اب اس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 12دسمبر کو جمعرات کے روز ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے مرکزی کردار ثناخان اور سلمان خان کررہے ہیں جب کہ تبو، ڈیسی شاہ، ڈینی دینزونگپا، مکھل دیو، سنتوش شکلا، نادرہ بابر، برونا عبداللہ ،امیشا پاٹیل، یش ٹونک، سودیش لہری، ناہید، تلپ جوشی، موہت باگھل، محسن خان، منیش بھیل، سشل مینا اور وکاس بھلہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنیل سیٹھی، جیلنا دیشمکھ، پولکت سمراٹ خصوصی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ امریتاپوری اورانوراگ گپتا ایک گانے پر اپنی پرفارمنس دکھائیں گے۔ پریمیم پروڈکشن ہائوس ایروز انٹرنیشنل کے زیراہتمام بنائی جانے والی فلم کو 24 جنوری 2014ء کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جینلیا ڈی سوزا کاکہنا تھا کہ اس فلم میں اگرچہ میرا کردار انتہائی مختصر ہے مگر یہ کردار جس رشتے کا ہے وہ بہت اہم اور پیارا ہے۔ میں فلم میں سلمان خان کی بہن کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہوں۔ اداکارہ کاکہنا تھا کہ رتیش دیشمکھ آئیڈیل شوہر ہیں، ہم دونوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ اس سے پہلے ایک اور فلم ’’اٹز مائی لائف‘‘ میں اپنے شوہر کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔شادی کے بعد منتخب کردار ادا کرنا میری ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں رتیش دیش مکھ سے مشورہ کرلیتی ہوں، مجھے کسی قسم کا بھی کردار نبھانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔جینلیاڈی سوزا کاکہناتھا کہ میرا تعلق کیتھولک فرقے سے ہے اورمیں مکمل مذہبی عورت ہوں۔واضح رہے کہ 5اگست1987ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی 26سالہ اداکارہ جینلیا ڈی سوزا نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ پارکرپن کی کمرشل نے اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔اس کے بعد اداکاری کا سفر شروع کیا۔ جینلیا ڈی سوزا کی پہلی فلم ’’تجھے میری قسم‘‘2003ء میں ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ کام کیا۔ 2004ء کے دوران سینماگھروں کی زینت بنائی جانے والی فلم ’’مستی ‘‘میں بھی اداکارہ جیلینیا ڈی سوزا نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ ہی کردار نبھایا۔ تاہم اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’بوائز‘‘نے اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کو شناخت دی۔ 2003ء سے 2005ء کے دوران سائوتھ فلم انڈسٹری میں بھی کام کرکے شہرت پائی۔ 2006ء کے دوران تلگو فلم ’’بومریلو‘‘ میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈز بھی جیت لیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچائی اور بہت اچھا بزنس کیا۔ جینلیا ڈی سوزا نے3 فروری 2012 ء کو اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ ہندو مراسم کے تحت مراٹھی رسم و رواج کے مطابق شادی رچالی۔ اداکارہ جینلیا ڈی سوزا نے شادی کے بعد بھی فلمی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بالی ووڈ میں شادی شدہ کامیاب ہیروئن میں جیلینا ڈی سوزا کا شمار ہوتا ہے۔اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کو کئی فلموں میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈز سے نوازا گیا اور متعدد ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی ہے ۔

News Source: Express News

No comments:

Post a Comment