شبیر جان سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا، فریدہ شبیر
2013-12-06 T 19:26:56 GMT
کراچی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز سے پیش کیا جانے والے ناظرین کا پسندیدہ پروگرام ما یا خان شو کا اسپیشل پروگرام معروف ٹی وی آرٹس شبیر جان کے گھر سے پیش کیا گیا اس سے پہلے کسی بھی مارننگ شو میں فریدہ اور شبیر جان کاگھر نہیں دیکھا یا گیا۔ گھر کی ڈیکوریشن کے بارے میں فریدہ شبیر کاکہنا تھا کہ دونوں نے مل کر گھر کو سجا یاہے، شبیر جان نے اپنے سلون shabz s کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اپنے شوق کی وجہ سے سلون شروع کیا ہے جس کی وجہ سے ذمے داری بھی بڑھ گئی ہے کسٹمرز کو اچھے سے ڈیل کرنا بھی آرٹسٹ کے لیے ضروری ہے تا کہ لو گوں کااعتماد قائم رہ سکے۔ فریدہ شبیر کا کہنا تھا کہ شبیر سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا اور آج اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں، شگفتہ اعجاز ،رؤف لالہ ،غزالہ جا وید ،ہما یوں محبوب اور حسن جہانگیر نے بھی پروگرام میں شرکت کی ہما یوں محبوب کا کہنا تھا کہ شبیر جان اور فریدہ شبیر سے میرا تعلق ایک فیملی ممبر جیسا ہے شبیر جان نڈر انسان ہیں جو سچ بولنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے ،شگفتہ اعجاز کاکہناتھا کہ فریدہ کی صورت میں ایک اچھی دوست مل گئی ہے جو بہت صاف دل کی مالک بھی ہے ۔پروگرام میں سنگر حسن جہانگیر نے اپنے گانے بھی سنا ئے ۔
News Source: Express News
No comments:
Post a Comment