ایکسکلیوزیونیوزدینے پر جیونیوزپرتنقید ہنسی کا مقام ہے،انصار عباسی
11-12-2013 06:21 PM
کراچی… چیف جسٹس پاکستان کی فل کورٹ کی فوٹیج سب سے پہلے جیونیوز پر کور کرنے پر کچھ میڈیا گروپ کی جانب سے جیو نیوز پر بلاجواز تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔اس بلاجواز ہونے والی تنقید پر سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسنزنے افسو س اور حیرت کا اظہار کیا ہے،سنیئرصحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ ہنسی کامقام ہے کہ جیونیوزپراس بات پرتنقیدکی جارہی ہے،خبروں میں توکبھی ایک اخبارکامیاب ہوتاہے اورکبھی ایک ٹی وی چینل،ایکسکلیوزیوکوریج جیونیوزکااعزازہے، انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جوجیونیوزاورچیف جسٹس پراپناغصّہ نکال رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دیگرچینلزجواچھی خبریں لاتے ہیں ہمیں اس کی خوشی ہوتی ہے، اینکرپرسن سہیل وڑائچ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہایکسکلیوزیونیوزدیناٹرافی ہے اعزازکی بات ہے،ایکسکلیوزیونیوزکوئی اوردے توہم اس کی تعریف کرتے ہیں،اس بلاجواز پیدا ہونے والی صورتحال سیکیاہم آیندہ سے ایکسکلیوزیونیوزحاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔بیوروچیف پشاورعبداللہ جان نے اس پر کہاکہ مقابلے کارجحان ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خاورنعیم ہاشمی کاکہا کہ جیونیوزاورجنگ گروپ ہمیشہ سے خبرکوپہلے بریک کرتے ہیں،کبھی کسی اجلاس کی فوٹیج کسی اورچینل کودیدی جاتی ہے،ہم توایسے موقع پرکسی چینل پرتنقیدنہیں کرتے،ایکسکلیوزیونیوزدینے پرتنقیدکانشانہ بناناانتہائی غلط اوربلاجوازہے۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment