Contact Us

Sunday, 1 December 2013

رابطہ کمیٹی نے مصطفیٰ کمال کے استعفے کی تصدیق کردی، منظور نہیں کیا گیا


رابطہ کمیٹی نے مصطفیٰ کمال کے استعفے کی تصدیق کردی، منظور نہیں کیا گیا







10:22:34 PM اتوار, 1 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مصطفیٰ کمال کے استعفے کی تصدیق کردی، متحدہ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا گیا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ نومبر میں پارٹی قیادت کو بھجوادیا تھا تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ایم کیو ایم اور مصطفیٰ کمال کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، مصطفیٰ کمال نجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، روانگی سے قبل انہوں نے پارٹی قیادت کو باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے، انہوں نے جس جانفشانی سے کام کیا پوری دنیا واقف ہے، مصطفیٰ کمال کئی ماہ سے نجی اور ازدواجی مسائل کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بیرون ملک مقیم ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے 2009ء میں بھی روزگار، کاروبار کیلئے رخصت لی تھی، دعاگو ہیں کہ وہ جن نجی مسائل کا شکار ہیں، اللہ ان کا جلد خاتمہ کرے تاکہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر دلجمعی سے ایم کیو ایم کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment