مصطفی کمال نجی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، رابطہ کمیٹی
10:14:06 PM اتوار, 1 دسمبر 2013
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور بیرون ملک روانگی سے قبل سید مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا۔ ایم کیو ایم اعلامیے کہ مطابق کراچی کی نظامت سے الگ ہونے کے بعد بھی سید مصطفی کمال نے روزگار اور کاروبار وغیرہ کیلئے کچھ عرصہ کیلئے تحریکی سرگرمیوں سے رخصت لی تھی جو انہیں بخوشی دیدی گئی تھی اور اس مرتبہ بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اور کارکنان مصطفی کمال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ وہ جن نجی مسائل کا شکار ہیں ان کا جلد ازجلد خاتمہ ہو تاکہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر پوری دل جمعی سے ایم کیوایم اور ملک کے عوام کی خدمت کرسکیں۔
News Source: CNBC Pakistan
No comments:
Post a Comment