Contact Us

Sunday, 1 December 2013

امریکی شہر نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 4 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی


امریکی شہر نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 4 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی







10:27:30 PM اتوار, 1 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ نیویارک : امریکا کے شہر نیویارک میں ٹرین پٹری سے اُتر گئی، حادثے میں 4 مسافر ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ نیویارک میں صبح 7 بج کر 20 منٹ پر میٹرو اسٹیشن سے 100 گز کے فاصلے پر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ٹرین کا ایک ڈبہ دریائے ہڈسن کے کنارے الٹ گیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بچ جانے والوں کو تلاش کرکے اسپتال منتقل کرتے رہی، 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 46 کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment