اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کاپھر احتجاج
06-12-2013 10:54 PM
اسلام آباد…لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے ایک بارپھر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، دھرنا دیا ملک کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ کی قیادت میں اسلام آباد کے جناح ایونیو پر دھرنا دیا۔اس موقع پر والدین نے اپنے لاپتہ جگرگوشوں کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔ بچوں کووالد کی تلاش ہے تو بیویاں شوہر وں کی راہ تک رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ا ن کے عزیزاگرقصوروارہیں توان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں۔ لاپتہ افرادکے لواحقین کہتے ہیں بس کچھ ایساہوجائے کہ ان کے پیارے ان سے آن ملیں۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment