Contact Us

Monday, 2 December 2013

بلوچستان حکومت نے ایف سی کے اختیارات میں 2ماہ کی توسیع کردی


بلوچستان حکومت نے ایف سی کے اختیارات میں 2ماہ کی توسیع کردی







02-12-2013 01:58 AM

کوئٹہ…بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کو مزید دو ماہ کیلیے پولیس کے اختیارات دے دیے گئے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اسد الرحمان گیلانی نے جیو نیوز کوبتایا کہ حکومت بلوچستان نے 15 اکتوبر کو ایک ماہ کیلیے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت فرنٹیئرکور کو پولیس کے اختیا رات دیے تھے جس کی مدت سولہ نومبر کو ختم ہوگئی تھی۔بلدیاتی انتخابات کے پیش نظرایف سی کودیے گئے پولیس کے اختیارات میں دوماہ کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظورکرلی ہے جس کے تحت ایف سی کو 15 جنوری 2014 تک پولیس کے اختیارات حاصل رہیں گے۔

News Source: Geo News

No comments:

Post a Comment