Contact Us

Saturday, 7 December 2013

بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا


بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا







Saturday, 07 December 2013 12:35

نیوزی لینڈ کی جیت پر بارش نے پانی پھیردیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے دوسری نامکمل اننگز چار سو تینتالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور چونسٹھ رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم پانچ سو سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے ایک سو بارہ رنز کا آسان ہدف ملا لیکن بارش نے ان کی جیت مزہ کرکرہ کردیا, کیویز نے چار وکٹوں پر اناسی رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا, جس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا, بارش نے ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست سے بچالیا, دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اب گیارہ دسمبر سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا-

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment