Contact Us

Saturday 7 December 2013

امریکا خلیجی ممالک میں 35 ہزار فوجی اورطیارہ برداربحری جہاز تعینات رکھے گا، پینٹاگون چیف چک ہیگل


امریکا خلیجی ممالک میں 35 ہزار فوجی اورطیارہ برداربحری جہاز تعینات رکھے گا، پینٹاگون چیف چک ہیگل







2013-12-07 T 07:45:11 GMT

مناما پینٹاگون کے سربراہ چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے جوہری توانائی کی معاہدے کے باوجود خلیجی ریاستوں میں تعینات 35 ہزار فوجی تعینات رکھے گا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے بحرین کے دارالحکومت مناما میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایک بحری بیڑا اور لڑاکا جنگی جہاز خلیجی ممالک میں موجود ہیں اور ایران سے جوہری توانائی کے معاہدے کے باوجود امریکا اپنے فوجیوں کی اس خطے میں تعینات رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار فوجیوں سمیت امریکا کی بحری اور فضائی افواج کے 35 ہزار اہلکارخلیجی ریاستوں میں تعینات ہیں، اس کے علاوہ ٹینک، اپاچی ہیلی کاپٹرز، ایک طیارہ بردار ایئر کرافٹ سمیت 40 بحری جہاز، میزائل ڈیفنس سسٹم، جدید ریڈار، جاسوس ڈرونز اور ایف 22 سمیت جدید لڑاکا طیارے بھی تعینات ہیں جو کہ مختصر سے نوٹس پر حملہ کرنے اور دشمن کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چک ہیگل کا کہنا تھا کہ پینٹاگون خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک نے امریکا اور دیگر بڑی طاقتوں کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری پروگرام کے معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے اور دینا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔

News Source: Express News

No comments:

Post a Comment