Contact Us

Saturday, 7 December 2013

امن کے بغیر معاشی وتجارتی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب


امن کے بغیر معاشی وتجارتی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب







07-12-2013 12:28 PM

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے پنجاب روزگار بینک قائم کیا جارہاہے، قیامِ امن کے بغیر معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیاجاسکتا۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جارہی ہے، یہ پروگرام پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔ محمد شہباز شریف کاکہنا تھاکہ وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کے لیے منتخب نمائندے عوام کی نمائندگی کا حق اداکریں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کانجی رام نے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کے لیے3 لاکھ روپے کاامدادی چیک بھی پیش کیا۔

News Source: Geo News

No comments:

Post a Comment