Contact Us

Saturday, 7 December 2013

راولپنڈی مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف احتجاج،اسلام آباد کے داخلی راستے بند


راولپنڈی مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف احتجاج،اسلام آباد کے داخلی راستے بند







Saturday December 07, 2013 12:26PM

راولپنڈی راولپنڈی میں اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے، کارکنوں نے فیض آباد فلائی اوور پر دھرنا دے کر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیئے۔ اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد کے داخلی راستوں مری روڈ اور ایکسپریس وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔مشتعل کارکنوں نے مولانا شمس الرحمان کے قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری فیض آباد کے مقام پر تعینات ہے۔

News Source: Dunya

No comments:

Post a Comment