Contact Us

Friday, 6 December 2013

ایس ایس پی ایسٹ ایم کیو ایم کےاسامہ قادری گرفتاری سے لاعلم نکلے


ایس ایس پی ایسٹ ایم کیو ایم کےاسامہ قادری گرفتاری سے لاعلم نکلے







Friday, 06 December 2013 22:47

ایس ایس پی ایسٹ کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق ٹاون ناظم اسامہ قادری کی حراست ، تفتیش اور رہائی سے لاعلم تھے۔ ایس ایس پی کراچی ایسٹ پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق ٹاون ناظم اسامہ قادری کو حراست میں لیے جانے ، تفتیش اور رہائی سے لاعلم تھے۔ میڈیا سے معلوم ہوا کہ اسامہ قادری کو حراست میں لیا گیاپورے واقعے میں صرف ان کا دفتر استعمال کیا گیاانکے مطابق دفتر میں پوچھ گچھ ہوئی اور پھر رہا کیا گیا، وہ اور انکی پولیس پارٹی معاملے سے لاعلم تھی۔ ایم کیو ایم کے سابق ٹاون ناظم اسامہ قادری گزشتہ رات کلفٹن کے ایک شاپنگ مال میں ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے تقریباً دس بجے لاپتہ ہوگئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں کچھ نامعلوم افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اسامہ قادری کے لاپتہ ہونے کو اغوا قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں ہیںجہاں سے ان کو ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد اپنے ہمراہ لے گئے انویسٹی گیشن پولیس نےحافظ اسامہ قادری سے گرفتار ملزمان سے ملنے والے شواہد کی نشاندہی پر پوچھ گچھ کی ۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment