Contact Us

Friday, 6 December 2013

اب غیر قانونی انڈیں فلمیں ضائع ہی ہوں گی، لاہور ہائی کورٹ


اب غیر قانونی انڈیں فلمیں ضائع ہی ہوں گی، لاہور ہائی کورٹ







Friday, 06 December 2013 22:53

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم ریمبو راج کمارکی نمائش کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے فلم کی دستاویز کی صداقت کے حوالے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں انڈین فلم ریمبو راج کمار فلم کی نمائش کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی عدالت کو بتایا گیا فلم کی نمائش چھ دسمبر سے ہونی ہے مگر سنسر بورڈ این او سی جاری نہیں کر رہا بہت سا سرمایہ ضائع ہو جائے گا۔ عدالت کو بتایا گیا فلم منگوانے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے فلم انڈیا میں فلمائی گئی اور منگوائی برطانیہ سے گئی کیا یہ عدالت اور قوم کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے مترادف نہیں۔ فلم کی دستاویزات کی پاکستانی اور بھارتی سفارتخانے سے تصدیق کرائی جائے گی اگر دستاویز جعلی نکلیں تو امپورٹر سمیت تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیے اب غیر قانونی انڈیں فلمیں ضائع ہی ہوں گی عدالت نے فلم کی دستاویزات کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو بارہ دسمبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment