لاہورمیں کرکٹ اسٹاروہاب ریاض کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد
1:44:51 AM پیر, 2 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ لاہور: لاہور میں وہاب ریاض کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد، کرکٹ اسٹارنےزندگی کا نیا سفر شروع کردیا، کہتے ہیں شريک حيات کے آنے سے ۔۔۔ ان کے کيرئير پر بھي مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ شادي کے بندھن ميں بندھنے کے بعد ۔۔۔ وہاب رياض اپني شريک حيات کے ساتھ ۔۔۔ وليمے کي تقريب ميں شرکت کے لئے آئےتو زندگي کا نيا سفر شروع کرنے پر ۔۔۔ دونوں کے چہرے خوشي سے دمک رہے تھے۔ مشرقي لباس ميں سجي سنوري دلہن ۔۔۔ اورسوٹ ميں ملبوس وہاب رياض ۔۔۔ ہنستے مسکراتے چہروں کے ساتھ ۔۔۔ عزيزو اقارب اور دوستوں کے ساتھ تصاوير بنواتے رہے ۔۔۔ اور کرکٹ اسٹار نے شادي کو اپنے کيرئير کے لئے نيک شگون قرار ديا ۔۔۔ وہاب رياض کي دعوت وليمہ ميں شريک ۔۔۔ کرکٹرز نے بھي ۔۔۔ ان کے لئے نيک خواہشات کا اظہارکيا۔ وہاب رياض نے ارادہ ظاہر کيا کہ ۔۔۔ شادي کي مصروفيات سے فراغت کے بعد ۔۔۔ بہت جلد کھيل کے ميدان ميں نظرآئيں گے۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment