سپریم کورٹ میں 35 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت آج ہوگی
02-12-2013 01:51 AM
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں 35 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے وزیردفاع کوطلب کیاہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا، دیگرججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس امیر ہانی مسلم شامل ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو طلب کر رکھا ہے۔ 28 نومبر کو سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاپتا افراد کے معاملے پر عدالت سے مہلت مانگی تھی۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment