Contact Us

Saturday, 7 December 2013

وزیراعظم نوازشریف سےوزیرداخلہ چوہدری نثارکی اہم ملاقات


وزیراعظم نوازشریف سےوزیرداخلہ چوہدری نثارکی اہم ملاقات







12:59:53 PM ہفتہ, 7 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی، دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی مجموعی امن و امان کی صورت حال اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص کراچی اور لاہور میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نتائج اور اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment