Contact Us

Saturday 7 December 2013

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں


بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں







Saturday December 07, 2013 06:25AM

9 سال بعد ملک میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں آج میدان لگے گا، ڈھائی ہزار امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ چار ہزار سے زائد نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔ آواران اور تربت میں پولنگ نہیں ہو گی۔ بلوچستان کے بتیس اضلاع میں کل سات ہزار ایک سو نوے نشستیں ہیں جبکہ چار ہزار ایک سو اڑسٹھ سیٹوں پر کل پولنگ ہو گی۔ صوبہ میں دوہزار پانچ سو سات امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پانچ سو پندرہ سیٹیں خالی قرار دے دی گئی ہیں جن پر بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے بتیس لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے لئے مجموعی طور پر ساٹھ لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سات سو اٹھارہ پولنگ اسٹیشنز اور گیارہ ہزار آٹھ سو سینتالیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سات سو اٹھارہ پریذائیڈنگ آفیسرز، پندرہ ہزار چون اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز اور بارہ ہزار تین سو چھہتر پولنگ آفیسرفرائض انجام دیں گے۔ دیہی کونسلوں میں عام ووٹر دو ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدواروں کے لیے سبز اور یوسی وارڈز کے امیدواروں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز ہونگے۔ آواران میں کل ایک سو اکیس نشستیں ہیں جن میں سے چون سیٹوں پر بلامقابلہ امیدوار منتخب ہوچکے ہیں۔ باقی نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ اسی طرح تحصیل تربت میں بھی تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

News Source: Dunya

No comments:

Post a Comment