Contact Us

Saturday, 7 December 2013

چمن قلعہ عبد اللہ میں پولنگ اسٹیشن پر تصادم ، 5افراد زخمی


چمن قلعہ عبد اللہ میں پولنگ اسٹیشن پر تصادم ، 5افراد زخمی







Saturday, 07 December 2013 12:31

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کئی علاقوں میں پولنگ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کی وجہ سے پولنگ کا عمل روکنا پڑا۔ چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل روکنا پڑا، چمن میں کالج روڈ وارڈ نمبر ستائیس میں بھی دو سیاسی پارٹیوں میں تصام کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ قلعہ عبداللہ وارڈ نمبر چودہ میں بھی پشتونخوا عوامی ملی پارٹی جے یو آئی نظریاتی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، ڈیرہ مراد جمالی میں وارڈ نمبر آٹھ کے امیدوار کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر میں نہ آنے کے باعث امیدوار نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، پرانہ چمن وارڈ نمبر چھ پر بیلٹ پیپر پر عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی نشان ہی موجود نہیں ہے، پشین میں مجموعی طور پر سو پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلوچستان کے ضلع صحبت پور سٹی وارڈ نمبر تین میں بیلٹ پیپرز میں انتخابی نشان نہ ہونے پر مسلم لیگ کے امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان نہ ہونے پر میل اور فیمیل پولنگ اسٹیشنز میں انتخابی عمل روک دیا گیا ہے، خروٹ آباد وارڈ نمبر باون میں بھی پولنگ عملے کے نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment