وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، مولانا شمس کے قتل کی تحقیقات پر تبادلہ خیال
Saturday December 07, 2013 12:36PM
اسلام آباد وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات،لاہور میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن کے قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال اور تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،وفاقی وزیر داخلہ نے قاتلہ حملے میں مولانا شمس الرحمن جاں بحق ہونے کے بعد کی صورتحال اور تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکورٹی خصوصاٍ کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
News Source: Dunya
No comments:
Post a Comment