Contact Us

Sunday, 1 December 2013

نیویارک ٹرین حادثے میں 4 افراد ہلاک، 63زخمی


نیویارک ٹرین حادثے میں 4 افراد ہلاک، 63زخمی







Sunday, 01 December 2013 22:18

امریکہ کے شہر نیویارک میں مسافر ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث چارافراد ہلاک ہوگئے جبکہ ترسٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی کاؤنٹی ڈچز سے چلنے والی تیز رفتار میٹرو ٹرین نیویارک پہنچنے سے پہلے ہی مضافاتی علاقے برانکس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، میٹرو ٹرین سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین میں زیادہ مسافر سوار نہ تھے۔ دریائے ہارلیم کے قریب موڑ پر میٹرو ٹرین کو جھٹکا لگا،جس سے انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں لیکن کوئی بھی بوگی دریا کے پانی میں نہیں گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین صبح پانچ بجکر پنتالیس منٹ پر روانہ ہوئی تھی اوراسے پونے آٹھ بجے نیویارک کے گرینڈ سنیٹرل اسٹیشن پہنچنا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی اور علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔

News Source: ARY News

No comments:

Post a Comment