Contact Us

Monday, 2 December 2013

کراچی ميں ميں پوليس اہلکار،دوسگے بھائیوں سميت آٹھ افراد جانبحق، تین زخمی


کراچی ميں ميں پوليس اہلکار،دوسگے بھائیوں سميت آٹھ افراد جانبحق، تین زخمی







1:31:10 AM پیر, 2 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ اورپرتشدد واقعات ميں دہشت گردوں نے پوليس اہلکار ۔۔ دوسگے بھائیوں سميت آٹھ افراد کی جان لے لی اور تين افراد زخمي ہوئے ہیں ۔۔۔ لياری سنگولين ميں دستی بم حملے میں بھی دو افراد زخمی ہوئے۔ کراچی میں چھٹی کے روز بھی قاتلوں نے چھٹی نہیں کی اتوار کی شب خون کے پیاسے زیادہ سرگرم ہوگئے ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں تین افراد کی جان لے لی گئی۔ گرومندر کے قریب قاتلوں نے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔۔۔ گولیاں لگنے سے دونوں نوجوان موقع پر دم توڑ گئے چاکیواڑہ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ نيوکراچي خمسيو گوٹھ ميں گھات لگائے حملہ آوروں نے پوليس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔۔۔ کانسٹيبل تصور جاں بحق اور قربان جيلاني شديد زخمي ہوگیا لياري بہار کالوني ميں فائرنگ سے ايک شخص جان سے گيا۔۔۔ سنگولين ميں جوئے کے اڈے پر دستي بم سے حملہ کيا گیا جس ميں دو افراد زخمي ہوگئے مچھر کالونی سے نوجوان کي بوري بند تشدد زدہ لاش ملي۔ کاساز کے قریب فائرنگ سے نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا فریئیر کے علاقے سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment