Contact Us

Sunday, 1 December 2013

مہنگائی اور کرپشن عوامی تحریک کا 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان


مہنگائی اور کرپشن عوامی تحریک کا 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان







9:42:18 PM اتوار, 1 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ لاہور : پاکستانی عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری ایک سال بعد پھر میدان میں آگئے، کرپشن اور مہنگائی کیخلاف 29 دسمبر سے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم کرکے انقلاب لائیں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر سے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، ریلیوں کا آغاز لاہور سے کریں گے اس کے بعد دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرائیں، ملک میں کرپشن جیت گئی اور غریب ہار گئے، جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم کرکے انقلاب لاؤں گا۔ سماء

News Source: Samaa

No comments:

Post a Comment