ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم دِی وِچرتھری وائلڈ ہَنٹ کاٹریلر جاری
06-12-2013 11:53 PM
لاس اینجلس …ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مشہور ویڈیو گیم سیریز "دی وِچر"کے تیسرے حصے " دِی وِچر-3وائلڈ ہَنٹ" کاٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔وارنر بروس انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی یہ گیمAndrzej Sapkowskiکے ناول سے ماخوذ ہے جس میں کئی خطرناک مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں۔اس ویڈیو گیم میں ایک بہادرجنگجوخطرناک بلاؤں اور بھیڑیوں سے نمٹتا نظر آئیگا جسکے علاوہ دیگر کئی کردار بھی گیم میں شامل ہیں جوکھیلنے والوں کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے باز شخص کی اپنے اہداف کو نشانہ بناتی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراور پی سی کیلئے موزوں ہے جو آئندہ سال ریلیز کر دیا جائیگا۔
News Source: Geo News
No comments:
Post a Comment