محمد حفیظ انجرڈ، افغانستان کیخلاف ٹی 20 میچ میں شرکت مشکوک
7:19:23 PM پیر, 2 دسمبر 2013
اسٹاف رپورٹ لاہور : پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ بھی انجری مسائل کا شکار ہوگئے، افغانستان کے خلاف واحد ٹی 20 میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ دبئی میں ہونے والے افغانستان کیخلاف مختصر ترین کرکٹ کے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ محمد حفیظ کو جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے انہیں تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھلایا گیا۔ وطن واپسی کے بعد محمد حفیظ سوئی گیس کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹی 20 کا سیمی فائنل بھی نہیں کھیلے۔ سماء
News Source: Samaa
No comments:
Post a Comment